• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2600پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کےانٹرڈسٹرکٹ تباد لے

لاہور(خبر نگار) سکول اساتذہ کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ 26 سو اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گیے ہیں ۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری پنجاب نے پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کے انٹرڈسٹرکٹ تبادلوں کی فہرست جاری کردی فہرست کے مطابق 2600 پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کےانٹرڈسٹرکٹ تبادلہ جات کیے گئے ہیں۔ انٹرڈسٹرکٹ تبادلوں میں لاہور ڈسٹرکٹ کے چار سو اساتذہ بھی شامل ہیں چار سو اساتذہ کا تبادلہ کرکے سی ای او ایجوکیشن لاہور کی ڈسپوزل پردے دیا گیا ۔ لاہور میں اساتذہ کی تعیناتی ضمنی انتخابات کے بعد کی جائیں گی مذکورہ اساتذہ تبادلے پرانی درخواستوں پر کیے گئےڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تازہ ترین