• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ تنظیموں کی اساتذہ کی ترقیوں کو نتائج سے مشروط کرنے کی مخالفت

لاہور(خبر نگار) محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کی ترقیوں کو نہم اور گیارہویں جماعت کے رزلٹ سے مشروط کرنے کی سکول اساتذہ اور ان کی نمائندہ تنظیموں نے مخالفت کردی ہے ، اساتذہ نے کہا ہے کہ اگر پالیسی تبدیل نہ کی گئی تو احتجاج کرینگے ۔ محکمہ سکول ایجوکشن کی جانب سے اساتذہ کی ترقیوں کے نئے فارمل کو اساتذہ کی تنظیوں نے مسترد کردیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کے اساتذۃ کی ترقیوں کے عمل کو روک دیا گیا اور اب نویں اور گیارویں جماعت کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے اساتذہ کو اگلے گریڈوں میں ترقیاں دی جائیں گی ۔ اس سےقبل صرف دہم اور بارہویں جماعت کے رزلٹ پر گریڈ 16 ، 17 ،18، 19 اور 20 کی ترقیاں دی جاتی تھیں ۔ اساتذہ نے الزام لگایا ہے کے نئی پالیسی کا مقصد اساتذہ کی ترقیوں کو روکنا ہے جو قابل قبول نہیں ۔پنجاب ٹیچر یونین اور یونائیڈ ٹیچر کونسل کے عہدیدران کا کہنا ہے نہم اور گیارہویں کا امتحان فائنل امتحان نہیں ہوتا۔اگرپالیسی تبدیل نہ کی گئی تو اساتذہ احتجاج پر مجبور ہونگے۔
تازہ ترین