• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت محنت کشوں کے مستحق بچوں کو اعلی تعلیم کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے، انصر مجید خان

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل انصر مجید خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مزدوروں اور محنت کشوں کے ذہین اور مستحق بچوں کو معروف تعلیمی اداروں سے اعلی تعلیم کی فراہمی کےلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے - مزدور طبقے کے بچوں کو آئی ٹی ، انجینئرنگ اور دیگر جدید علوم کی فراہمی میں نجی تعلیمی اداروں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔مزدورں کے ان نجی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل بچے دنیا بھر میں اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز اپنے دفتر میں نجی تعلیمی ادارے کامسیٹس یونیورسٹی کے ایڈوائزرخواجہ سہیل صفدر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ایڈوائزرہیومینٹیز شازیہ چاند،رجسٹرار ڈاکٹر رشید احمد خان،راناعبدالسمیع خان کے علاوہ محکمہ لیبر اور ورکرز ویلفیئر بورڈ پنجاب کے اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین