• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کیلئے سفری سہولتوں کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،صوبائی وزیرٹرانسپورٹ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے جنرل بس سٹینڈ بادامی باغ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید بھی ان کے ہمراہ تھیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر کوجنرل بس سٹینڈ کے بارے میں ٖتفصیلی بریفنگ دی گئی ۔صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے مسافروں کیلئے پینے کے صاف پانی،بیٹھنے کے موزوں انتظام اور کلین ٹوائلٹ سسٹم کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات کیں ،صوبائی وزیر نے کہا کہ بس سٹینڈ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت عوام کو دی جانے والی سفری سہولتوں کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
تازہ ترین