• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود علی مرحوم ایک وفادار اور سچے پاکستانی تھے،مقررین

لاہور (لیڈی رپورٹر) )تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن محمود علی مرحوم نے مشرقی پاکستان کی جبراً علیحدگی کو کبھی قبول نہ کیا اور اپنی باقی ماندہ زندگی پاکستان کے مشرقی و مغربی بازوئوں کو از سر نو متحد کرنے کی جدوجہد میں بسر کردی۔سقوط ڈھاکہ کے بعد محمودعلی کی توانا آواز نے قوم کے حوصلوں کو بڑھایا۔ انہوں نے اپنی زندگی پاکستان کیلئے وقف کر رکھی تھی اوروہ دو قومی نظریے کو پاکستان کی بقاء کیلئے لازم قرار دیتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ایوان صنعت وتجارت اسلام آباد میں تحریک پاکستان کے رہنما‘ سابق وفاقی وزیر محمود علی مرحوم کی بارہویں برسی کے موقع پرمنعقدہ خصوصی نشست کے دوران کیا ۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم، شاہد رشید، احمد حسن مغل، پروفیسر نعیم قاسم، انجینئر محمد عارف شیخ، سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں موجود تھے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ محمو علی مرحوم ایک عظیم وفادار اور سچے پاکستانی تھے۔ مرحوم زندگی بھر دوقومی نظریہ کی ترویج واشاعت میں مصروف رہے ۔
تازہ ترین