• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو ملازمین کے لئے میٹرنٹی اور شادی گرانٹ میں اضافہ کی منظوری

لاہور(سپیشل رپورٹر ) لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس چیئرمین شہریار چشتی کی صدارت میں ہیڈ آفس میں ہو ا جس میں سی بی اے پالیسی کی منظوری دی گئی جس کے مطابق ملازمین کی اپ گریڈیشن،میٹرنٹی گرانٹ ، شادی گرانٹ میں اضافہ کر دیا گیا، سامان کی خریداری ، آئی ٹی سسٹم کی اپ گریڈیشن کی منظور ی بھی دی گئی ۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھ، کمپنی سیکرٹری اویس یا سین، آضیہ شعیب، شاہد محمود سمیت بورڈ ممبران شریک ہوئے ۔
تازہ ترین