• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلاد النبیؐ کی تیاریاں، شاہ رکن عالم میں آج ریلی نکالی جائیگی

ملتان(سٹاف رپورٹر)جشن میلاد النبیؐ کی تیاریاں جوش وخروش کےساتھ جاری ہیں۔ انجمن اسلامیہ کے زیراہتمام اہم اجلاس آج درگاہ حضرت موسیٰ پاک شہید ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی کی رہائش گاہ غوث الاعظم روڈ پر ہوگا جس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ،سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی ،صدر انجمن اسلامیہ سید تنویر الحسن گیلانی اور میزبان کے علاوہ دیگر معززین و انجمن اسلامیہ کے 12ربیع الاول کے جلوس میں شرکت کرنے والی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے ۔مرکزی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی کے صدر رکن الدین ندیم حامدی نے کہا ہے کہ 27 ویں سالانہ میلاد ریلی آج بروز اتوار ایک بجے دن میلاد چوک (تھانہ چوک)شاہ رکن عالم کالونی سے نکالی جائےگی۔تحریک منہاج القرآن ملتان کے صدریاسر ارشاد دیوان نے کہا ہے کہ مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام 27 ویں میلاد ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے۔جامع مسجد مکی مدنی مسلم ٹاؤن مصوم شاہ روڈ میں سالانہ محفل ذکر ونعت بسلسلہ میلاو النبی ؐمنعقد کی گئی۔عید میلاد کے حوالے سے جائزہ حسنِ نعت شریف کے پہلے روز طلبہ کے درمیان گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول میں مقابلہ نعت خوانی ہوا ۔ انجمن طلبا اسلام کے زیر اہتمام ایک ریلی سائنس کالج سے شروع ہوئی جو چونگی نمبرنو پر اختتام پذیر ہوئی
تازہ ترین