• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے وفد کی ایم ایس نشتر سےملاقات،مسائل سےآگاہ کیا

ملتا ن (سٹا ف رپو ر ٹر )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی قیادت میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر عاشق ملک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں ہسپتال کے اندر مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔ صدر پی ایم اے نے بتایا کہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ابھی تک نہیں جاری ہوئی ۔مختلف وارڈوں میں سکیورٹی کے انتظامات ابھی تک بہتر نہیں کئے گئے۔ڈاکٹروں کی الگ کار پارکنگ، ہسپتال کی کینٹین، ہاؤس آفیسرز اور پی جی آرز کی تنخواہیں آن لائن نہیں ہوئیں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاشق ملک نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد ادویات کی فراہمی، سکیورٹی معاملات، ایمرجنسی وارڈ میں پولیس کاؤنٹر، ڈاکٹروں کی الگ کار پارکنگ، انٹری و ایگزٹ گیٹ سمیت ڈاکٹروں کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔وفد میں ڈاکٹر رانا خاور ،مرتضی بلوچ ،شیخ خالق،ظفر ملک،ندیم اقبال و دیگر شریک تھے۔
تازہ ترین