• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام غیر قانونی رہائشی سکیموں ،لینڈ سب ڈویژنوں کیخلاف کریک ڈائون تیز

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم ڈی واسا مشتاق احمد خان کی ہدایت پر شعبہ ریکوری نے ایسی تمام غیر قانونی رہائشی سکیموں ،لینڈ سب ڈویژنوں کے خلاف کریک ڈائون تیز کردیا ہے جنہوں نے واسا سے منظوری اور فیسوں کی ادائیگی کے بغیر اپنا سیوریج کنکشن واسا کے سسٹم سے منسلک کرلیا ۔گزشتہ روز ڈپٹی ڈائر یکٹر ریکوری و فوکل پر سن ہاوسنگ کالونیز منصور احمدکی سر براہی میں خصوصی ڈسکنکشن ٹیم نے بھاری مشینری اور پولیس کے ہمراہ نادرن بائی پاس روڈ پر کاروائی کی اور رہائشی سکیم پنجاب سمال انڈسٹریزکارپوریشن ایمپلائز کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی جوکہ واسا فیسوں کی مد میں 30لاکھ روپے کے نادہندہ ہے کا سیوریج کا کنکشن منقطع کر دیاگیا ۔دریں اثنا منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے ڈائر یکٹر ریکوری میاں عبدالغفور کو شہر بھر میں غیرقانونی رہائشی سکیموں کے ساتھ ساتھ واسا کے تمام ڈیفالٹروں کے خلاف سخت کارروائی کے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
تازہ ترین