• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الگ ہائیکورٹ اور صوبےکیلئے مظاہرہ ، سرائیکی پارٹی کا یاد دہانی کیمپ جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) سرائیکستان نوجوان تحریک لا ئرونگ کے زیر اہتمام کچہر ی ملتان میں با اختیار الگ ہائیکورٹ اور علیحدہ صوبہ کے لئے مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے کی قیادت ملک اشفاق حسین کھوکھر ، سردار قاسم تھہیم، مہر جواد ترگڑ، سید شعیب شاہ چوہدری وقاص گجر ، شاہد خان بلوچ اور سید محسن ثقلین کاظمی نے کی ۔ملک اشفاق کھوکھر ،سید شعیب شاہ ، سردار قاسم تھہیم اور سینئر وکلاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنا وعدہ جلد پورا کرے۔ تمام ریاستی ادارے ہوش کے ناخن لیں اور ہمیں ہمارا حق دیں۔ پاکستان سرائیکی پارٹی کاعلیحدہ صوبہ کے قیام کا یاددہانی کیمپ گزشتہ روز بھی چوک نواں شہر پر جاری رہا ۔سیکرٹری اطلاعات پاکستان سرائیکی پارٹی ملک جاوید چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ کی وجہ سے لگتا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے بھی سرائیکی قوم سے صوبے کے نام پر ووٹ لیکر پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کی طرح سرائیکی قوم کو دھوکہ دیا ہے۔
تازہ ترین