• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں 23سے 25 نومبر تک کارڈیکون کانفرنس ہو گی،پروفیسر ڈاکٹر ہارون عزیز بابر

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر )نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ہارون عزیز بابر نے کہا ہے کہ 23 سے 25 نومبر تک کارڈیکون کانفرنس ہو گی جس میں ملک و بیرون ملک سے 2 ہزار ڈاکٹر شرکت کریں گے ۔یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ۔ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کاشف علی ہاشمی بھی ہمراہ تھے ۔پروفیسر ڈاکٹر ہارون عزیز بابر نے کہا کہ نشتر ہسپتال 22 سال بعد اس کانفرنس کی میزبانی کر رہاہے ۔کانفرنس ہر سال پاکستان میں منعقد ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو بھی کارڈیکون کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے ۔کانفرنس کا افتتاح راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ پروفیسر جنرل( ر)اظہر کیانی کریں گے ۔کانفرنس میں ڈاکٹروں کو جدید ریسرچ،تعلیم،علاج بارے تبادلہ خیال کا موقع ملے گا ۔
تازہ ترین