• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میڈیکل یونیورسٹی آؤٹ ڈور میں تزئین وآرائش کیلئےچندہ مانگنےکاالزام

ملتان (سٹا ف رپو ر ٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ایک انتظامی عہدیدارپرمبینہ طورپر آؤٹ ڈور تزئین وآرائش کیلئے پروفیسرز سے پانچ ہزار روپے فی کس چندہ لینے کاالزام لگایاگیاہے جس پر بیشتر ڈاکٹر وں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔بعض پروفیسرز کا یہ کہنا ہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کا اپنا اربوں روپے کا سالانہ بجٹ ہے۔اس بجٹ میں سے آؤٹ ڈور میں استعمال ہونے والے کمروں کی تزئین و آرائش کے کام کو مکمل کرانا چاہئے تاکہ انسٹی ٹیوشنل پرائیویٹ پریکٹس میں آنے والے مریضوں خوبصورت ماحول مل سکے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانچ ہزار روپے فی کس پروفیسرز سے لینے بارے صرف تجویز مانگی گئی ہے کسی سے ابھی یہ رقم لی نہیں گئی۔
تازہ ترین