• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر کے عوام کی حالت زار کا نوٹس لیا جائے ، ارشد گوڑواڑہ

پشاور ( نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ نے تھر میں غذائی قلت کے باعث بچوں‘ خواتین اور مردوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے تھر کے عوام کی حالت زار پر رحم کرے ‘ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں ملک حفیظ اعوان‘ عبدالغنی ‘ سینئر صحافی رحیم صافی‘ قدرت اللہ ‘ ظہیرالدین بابر ‘ واصل خواجہ ‘ سلطان سیٹھی ‘ بابو محبوب الٰہی ‘ سید شاہ جہان بادشاہ‘ راشد محبوب ‘ طفیل گوڑواڑہ ‘ گل غنی خان اور دیگر نے شرکت کی ‘ مقررین نے کہاکہ سندھ کے حکمران تھر میں گرتی لاشوں سے بے خبر ہیں ‘ انہوں نے مرکزی وصوبائی حکومت سے صورتحال کا فو ری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین