• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج

پشاور ( نیوز رپورٹر ) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور تنویر اقبال نے چھ سال پہلے سابق دشمنی پر ایک شخص کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم جمال خان عرف جمالے ساکن شیر برج ملا گوری نے فائرنگ کرکے مدعی اسماعیل کے بھائی آصف خان کو تھانہ فقیر آباد کی حدود پجگی روڈ پر قتل کیا تھا ‘ ملزم کافی عرصہ روپوش رہنے کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا جس کے بعد ملزم نے ضمانت درخواست دائر کی جس کو فاضل جج نے خارج کردی ۔
تازہ ترین