• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم میں ریشنلائزیشن فارمولا مستردکرتے ہیں،عزیزاللہ

پشاور(جنرل رپورٹر)اپٹا خیبرپختونخوا نے محکمہ تعلیم کا ریشنلائزیشن فارمولا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکولوں میں سیکشن وائز اساتذہ کی ضرورت ہے، ایک طرف بھاری بھرکم نصاب اور دوسری طرف 6کلاسز کیلئے صرف دو ٹیچرز انصاف نہیں ہے، ان خیالات کا اظہارآل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عزیزاللہ خان نے اپٹا ٹائون فور کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت معیاری تعلیم اور تعلیمی ایمرجنسی کی بات کرتی ہے جبکہ دوسری طرف ریشنلائزیشن کے نام پر بچوں کانصاب تباہ کیاجارہا ہے ، بیک وقت ایک ٹیچر دو اور تین کلاسز کا کورس کیسے ختم کرے گا کیونکہ طلباء کو سمجھانا بھی پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے پرائمری لیول تک بچوں پر نصاب کا بوجھ کم کیاجائے،ریشنلائزیشن کا فارمولہ ختم کیاجائے کیونکہ یہ فارمولہ معیاری تعلیم اور تعلیمی ایمرجنسی کے ناکامی کا سبب بنے گا۔
تازہ ترین