• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرانسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ کی رجسٹریشن کامطالبہ

پشاور(خبرنگار)خیبرانسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ کے ہاؤس آفیسرز ڈاکٹروں نے6 ماہ سے بند وظیفے کی اجراءاور کالج کی رجسٹریشن کا مطالبہ کیاہے ۔پشاور پریس کلب میں ہاؤس آفیسرزڈاکٹر عبداللہ، ڈاکٹر شہاب، ڈاکٹر لیناوصال، ڈاکٹرغزالہ اوردیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈینٹل کالج خیبرانسٹی ٹیوٹ آف سائنسزکوہاٹ کے 300سے زائد طلبہ ہیں جن میں 60طلبہ فارغ ہوچکے ہیں جو اسی کالج کے ہسپتال میں 6ماہ سے بطور ہاؤس آفیسر کام کررہے ہیں پی ایم ڈی سی کے قواعد کے مطابق ہاؤس آفیسرز کو ماہانہ وظیفہ اوررہائش دینالازمی ہے لیکن وہ چھ ماہ سے بغیرتنخواہ کے کام کر رہے ہیں جبکہ انہیں رہائش بھی نہیں دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا اس مسئلے کے بارے کالج کے پرنسپل کاکہناہے کہ کالج کی ابھی تک رجسٹریشن نہیں ہوئی اورہاوس آفیسرزکو وفاقی ہیلتھ منسٹر کی نوٹیفیکشن کے بعد ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
تازہ ترین