• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30ارب خرچ ہونے پر بھی شہر کی حالت ناگفتہ بہ ہے، سرور خان بازئی

کوئٹہ ( سٹی ڈیسک)آزاد کونسلر وارڈ 4 سرور خان بازئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 4 سال سے انتظامیہ اور بعض افسران کوئٹہ شہر کو تباہ کرنے اور فنڈ کو ضائع کرنے کی پالیسی پر کارفر ما ہیں یہ صورتحال تشویش ناک ہے انہوں نے کہاکہ پہلے نقشہ برانچ سے سازو باز کرکے بلڈنگ کو ڈ کیخلاف نقشہ منظور کرلیا جاتا ہے پھر کام کے دوران انکروچ منٹ سیل کے اہلکار ان عمارتوں میں جاکر مالکان کو بلا جواز تنگ کرتے ہیں نقشہ برانچ سے لیکر انجینئرنگ برانچ اور دیگر برانچوں میں مخصوص ڈیلی ویجز بھرتی کئے گئے ہیں جو افسران کے ایما پر ایسا کرتے ہیں سرور خان بازئی نے کہاکہ 4 سال میں تقریباً 30 ارب روپے میٹروپولیٹن میں خرچ ہوچکے ہیں مگر شہر کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔
تازہ ترین