• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز مینگل کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے،صرافہ ایسوسی ایشن

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)صرافہ ایسوسی ایشن ڈیرہ مراد جمالی کے صدر زوہیب احمد، سرپرست اعلیٰڈیرہ مراد جمالی احمد خان، جنرل سیکرٹری صرافہ ایسوسی ایشن ڈیرہ مراد جمالی سلطان احمد نے نصیر آباد کے تاجر نواز مینگل کے اغواء اور قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی مبینہ نا اہلی کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں نواز مینگل کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور پوری نصیر آباد کی تاجربرادری میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے تاجر برادری حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائےصرافہ برادری نواز مینگل کی شہادت پر ان کے غم زدہ خاندان کے ہمراہ ہے ۔
تازہ ترین