• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نفاذ اسلام کی جدوجہد میں جمعیت کا ساتھ دیں، مولانا خورشید

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولاناخورشیداحمد،مولانامحمدہاشم خیشکی ،حافظ عزیز الرحمٰن عزیزی ،مولانا عبدالولی ،مولانافیض محمد فیضان ،عبد الواسع سحر ،حافظ مسعوداحمد، سیدالطاف شاہ اور مولاناجمال الدین نے جمعیت کوئٹہ کی کنویننگ باڈی کے زیراہتمام جمعرات 22نومبر کورکنیت سازی مہم کے سلسلے میں تحفظ ناموس رسالت سیمینارکی تیاریوں کے سلسلے میں یونٹوں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وطن عزیزکے اسلامی تشخص کی بقاء،تحفظ ختم نبوت،مساجد،مدارس اور شعائراسلام کے تحفظ، سامراج اورطاغوت سے قوم کی جان ومال ،عزت وناموس کی حفاظت،اللہ کے دین کی خدمت اورحقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے، رکنیت سازی مہم ان مقاصد کے حصول اورعوام تک جمعیت کی دعوت پہنچانے کابہترین موقع ہے انہوں نے کہا کہ 22نومبر کو دوپہردوبجے جامعہ مطلع العلوم بروری روڈمیں تحفظ ناموس رسالت سیمینارہوگاجس سے صوبائی ناظم انتخابات مولانا عبدالخالق صدیقی ودیگرقائدین خطاب کریں گے سیمینار میںکوئٹہ کے تمام دینی مدارس کے شیوخ ،آئمہ ،قبائلی وسماجی معتبرین اورسینئررہنماؤں کومدعوکیاجائے گا جن کیلئے دعوت نامے جاری کردئے گئے انہوں نے کہاکہ جمعیت حقیقی جمہوری جماعت ہے جس میں صاف وشفاف طریقے سے رکنیت سازی ہوتی ہے اوراس کے بعدتنظیم سازی کامرحلہ خفیہ بیلٹ پیپرکے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچایاجاتاہے ،جمعیت کے اغراض ومقاصدسے اتفاق کرنے والے لوگ جمعیت کے ارکان بن سکتے ہیں ہم کوئٹہ شہرکے باسیوں کودعوت دیتے ہیں کہ وہ جمعیت کی رکنیت سازی مہم میں حصہ لیں اورنفاذاسلام کے لئے جدوجہدمیں ہماراساتھ دیں۔
تازہ ترین