• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان شہید کی برسی پر جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں اجتماعات،تنظیمی میٹنگز

کوئٹہ( پ ر) خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 45ویں برسی کی مناسبت سے2دسمبر کو صادق شہید فٹبال گراؤنڈ صبح 10بجے ہونیوالے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں اولسی اجتماعات، کارنر میٹنگ اور تنظیمی میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہزار گنجی علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام کلی حاجی محمد غوث میں ہوا۔ جس سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ، علاقائی سیکرٹری عبید اللہ بڑیچ،سید عبدالخالق آغا، غلام محمد ، حاجی محمد یوسف ، حاجی شیر محمد ، حاجی محمد غوث ، محمد داؤدنے خطاب کیا۔علاوہ ازیں پشتون آباد علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام ڈاکٹر نجیب شہید یونٹ ، ہیواد ابتدائی یونٹ ، استاد ترہ کئی ابتدائی یونٹ کے جنرل باڈی کے اجلاسوں سے پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ضلعی معاون سیکرٹری ندا سنگر ، عطاء محمد آغا ، حاجی عبدالمنان درانی ، سمیع اللہ ، راز محمد مظلوم یار ، محمد رفیق خان نے خطاب کیا۔ سرکی کلاں خالق آباد علاقائی کمیٹی کے اجلاس سے ضلعی معاون قیاس افغان ، سلیمان ترین ،ڈاکٹر میروائس ، صدیق آغا ، کچلاک شرقی علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام سیف اللہ خان یونٹ کے اجلاس سے ضلعی معاون فاروق وطن شاد ، نصیراحمد کاکڑ ، ملک ہیبت خان ، پشتون باغ دوئم علاقائی کمیٹی کے اجلاس سے ضلعی معاون ولی بریالی اور علاقائی سیکرٹری نعیم پیر علیزئی نے خطاب کیا۔مقررین نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے تمام عہدیدار اور کارکن 2دسمبر کے جلسہ کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کریں۔مقررین نے کہا کہ سالار شہدا خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی اور ان کے رفقاء کی فکر ،لازوال جدوجہد اور تاریخی قربانیوں کے بدولت آج پشتونخوا وطن میں قومی دلیری اور سیاسی بیداری کی لہرموجودہے ۔ مقررین نے کہا کہ خان شہید نے فرنگی استعمار سے آزادی کے بعد ملک کے آمر حکمرانوں کیخلاف تاریخ ساز جدوجہد کرتے ہوئے عوام کو ووٹ کا حق دلا کر انہیں سیالی اور برابری کے میدان میں دوسری قوموں کے برابر مقام دیا ۔ اور خود فرنگی اور آمر حکمرانوں کی جیلوں میں طویل قید وبند کی صعوبتیں کاٹ کر قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی ۔مقررین نے کہا کہ 2دسمبر کے جلسہ میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی لازوال قربانیوں پر انھیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔
تازہ ترین