• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال کی شاعری ہماری ثقافت ،فن اورادب کی عکاسی کرتی ہے،منورہ منیر

کوئٹہ(خ ن) رکن قومی اسمبلی منورہ منیر نے کہا ہےکہ مشاعرے کا مقصد کالج سطح پر طالبات کے مابین ادب کے فروغ پانے کے ساتھ ان میں شاعری کے ذوق کو پروان چڑھانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سیاحت ثقافت وآثار قدیمہ بلوچستان اور گہوارہ فن کے زیراہتما م سندھ و بلوچستان کی خواتین شاعروں کے لئے منعقدہ مشاعرے کے شرکاء سے خطاب میں کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سیاحت ثقافت وآثار قدیمہ ظفر علی بلیدی ، گہوارہ فن کے چیئرمین سردار حبیب اللہ حبیب ، سجاد حیدر ،جہاں آرا تبسم ،سعید احمد و دیگربھی موجو د تھے۔انہوں نے کہا کہ شاعروں کی فکرکو معاشرتی مسائل کے حل کے لئے کام میں لانا چاہیے ۔طالبات کو پڑھائی پر اپنی تمام توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک کی ترقی و خو شحالی میں اپنا مثبت کردار اد کرنا چا ئیے۔ انہوں نے کہاکہ شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری ہمارے ثقافت ،فن اورادب کی عکاسی کرتی ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ سیاحت ثقافت وآثار قدیمہ ظفر علی بلیدی نے کہاکہ آج کے مشاعرے میں35شاعروں نے شرکت کی ۔ان کی شرکت سے صوبے کی طالبات کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔اس طرح کے مشاعروں سے طالبات کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
تازہ ترین