• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) خصوصی عدالتوں میں دہشت گردی مقدمات میں شہادتیں قلمبند کر لی گئیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج عبدالرحیم نے تھانہ سٹی اٹک میں درج فورتھ شیڈول کیس کے ملزم مدثر عباس کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے چوبیس نومبر اور تھانہ بوسال اٹک میں درج فورتھ شیڈول کیس کے ملزم عبدالوہاب کیخلاف تین گواہ قلمبند کر کے بائیس نومبر کو مزید شہادتیں طلب کرلیں ۔ تھانہ صدر اٹک میں درج اغوا برائے تاوان کے الزام میں ملوث ملزمان نعیم الرحمان وغیرہ کے مقدمہ میں حتمی بحث جاری تھی کہ مزید سماعت بیس نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ دریں اثناءانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے تین مقدمات میں چھ شہادتیں قلمبند کر کے مزید گواہ طلب کرلئے، عدالت نے تھانہ سٹی اٹک میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد عثمان کیخلاف دو گواہ قلمبند کر کے 19نومبر، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم بخت گل کیخلاف دو گواہ قلمبند کر کے بیس نومبر اور تھانہ صدر اٹک میں درج اغوا اور قتل کیس میں گرفتار ملزم محمد شکیل کیخلاف بھی دو گواہ قلمبند کر کے 29نومبر کو مزید شہادتیں طلب کرلیں۔
تازہ ترین