• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار غیرملکی خاتون انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث نکلی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار غیرملکی خاتونانسانی سمگلنگ میں ملوث نکلی،ملزمہ نے گرفتاری کے وقت اپنانام اورملک بھی غلط بتایا۔ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی رہائشی ملزم ہسولمازابیویہ کو 12نومبرکو منشیات لے جاتے ہوئے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ایک ہوٹل کے قریب ناکہ پرچیکنگ کے دوران گرفتار کیا تھااورملزمہ سے گرفتاری کے وقت ایک کلوپچاس گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ملزمہ نے گرفتاری کے وقت اپنا نام عفیفہ اورخودکوترکی کی رہنے والی ظاہرکیا تھا۔دوران تفتیش انکشاف ہواکہ اس نے غلط بیانی کی اوروہ ترکی نہیں آذربائیجان کی رہنے والی ہےدوران تفتیش اس کے انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا اورپولیس کوپتہ چلاکہ وہانٹرپول فرانس کو مطلوب ہے،اس کی پاکستان میں قیام بارےویزہ کی مدت بھی اپریل میں ختم ہو چکی ہے۔ ملزمہ کے بارے بتایاجاتاہے کہ وہ مختلف ممالک سے خوبرودوشیزائوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر نہ صرف پاکستان لاتی تھی بلکہ دبئی اورتھائی لینڈ کے ڈانس کلبوں کے مالکان کو فروخت بھی کرتی رہی ہے ۔دوران تفتیش ملزمہ نے13 غیرملکی لڑکیوں کی سمگلنگ کا اعتراف کیاہے۔ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ اسلام آباد کی چند اہم شخصیات کی سرپرستی میں یہ گروہ عرصہ دراز سے اپنامکروہ دھندہ کررہاتھا۔۔
تازہ ترین