• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک منیجر اورکیشئر کیخلاف صارف کے لاکھوں خورد بردکرنے کے الزام میں مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نجی بنک کے منیجر اور کیشئر کے خلاف صارف کے ساڑھے 13لاکھ روپے خورد بردکرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ عاطف جلیل نے تھانہ مارگلہ پولیس کو بتایا کہ ایف 8مرکز میں واقع الفیصل بنک کے منیجر کریم داد اور نامعلوم کیشئر نے مدعی کی جمع کروائی گئی رقم 13لاکھ 50ہزار روپے کی رسید نہ دی اور اکائونٹ میں جمع بھی نہ کروائے ۔
تازہ ترین