• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اڈیالہ جیل میں بندحوالاتی نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔جیل ذرائع کے مطابق کارچوری کے الزام میں گرفتار30سالہ رحیم اللہ گزشتہ رات بارک نمبرایک میں اپنے ازاربندسے گلے میں پھنداڈال کرروشن دان سے لٹک گیا۔ دریں اثناء تھانہ سول لائن کے علاقہ میں رہائش پذیرشخص دم توڑگیا۔پولیس کے مطابق501ورکشاپ کے ملازمین ڈھوک چراغ دین میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیرہیں،جہاں53سالہ غلام جیلانی دم توڑگیا۔
تازہ ترین