• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ وحدت منایا جائیگا ،مجلس وحدت مسلمین

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) ) رسول اکرم ﷺ کی ذات اقدس امت کے درمیان نقطہ اتحاد ہے 12تا17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے طور پر منایا جائے گا ۔ملک بھر میں ریلیوں اور محافل کے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ عبدالخالق اسدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جشن میلاد النبی و ہفتہ وحدت کانفرنسز،ریلیاں۔درود وسلام کی محافل کا انعقاد کیا جائے گا ۔پریس کانفرنس میں نثار علی فیضی مرکزی سیکرٹری تعلیم ایم ڈبلیو ایم سمیت علامہ ضیغم عباس اور علامہ علی شیر انصاری بھی ہمراہ تھے۔
تازہ ترین