• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں سے ایک لڑکی سمیت تین افراد کو اغواء کر لیاگیا۔تھانہ نیوٹاؤن کونمیر خان نے بتایا کہ اس کابہنوئی عنایت الرحمن پنڈوڑہ میں کھجور کی ریڑھیلگاتا ہے17مارچ 2017 سے لاپتہ ہے ۔تھانہ گوجرخان کوعبدالرحمن نے بتایاکہ اس کا 24سالہ بیٹا وقاص رحمان طلحہ میڈیکل سینٹر گو جر خان میں کام کر تا تھا 28ستمبر2017کو اپنے بیٹے کو ملنے آیا تو پتہ چلا کہ وہ کہیں چلا گیا ہےجس کا تاحال کو ئی پتہ نہیں چلا ۔تھانہ کھنہ کوشمیم اخترنے بتایاکہ تنویر،سمیرااورنورین نے مدعی کی بیٹی (س)کواغواکرلیا۔
تازہ ترین