• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چپ تعزیئے،ایام عزا کے الوداعی جلوس برآمد

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق شہادت حضرت امام حسنؓ عسکری ، ایام عزا کے الوداع کے سلسلے میں ہفتہ عہد و پیمان کے اختتامی روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تابوت امام حسن عسکری، چپُ تعزیوں اورعماریوں کے جلوس برآمدہوئے ۔اسلام آباد میں مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو سے برآمد ہونیوالے جلوس میں عزاداروں نےالواعی پرسہ پیش کیا۔اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔راولپنڈی میں مرکزی الوداعی جلوس امامبارگاہ حفاظت علی شاہ بوہڑ بازارسے برآمد ہوا ۔خانوادہ سیدفیاض زیدی کے زیراہتمام مسجدآل محمدؐ جی ایٹ اسلام آباد میں الوداعی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے کہا کہ حضرت امام حسن عسکری نے قید و بند اور مصائب و آلام برداشت کر کے حق کو سربلند رکھنے کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا ۔
تازہ ترین