• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’امریکی حکومت خاشقجی کے قتل سے متعلق کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی‘

امریکی حکومت سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر ناریٹ کہتی ہیں خاشقجی قتل کیس میں حتمی نتیجے پر پہنچنے کی خبریں درست نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق تحقیقات کی حتمی رپورٹ پیر یا منگل تک سامنے آ جائے گی۔ 

واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ سی آئی اے نے نتیجہ اخذ کر لیا ہے کہ صحافی خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دیا تھا۔

سی آئی اے نے امریکی میڈیا کی رپورٹ پر کوئی رد عمل نہیں دیا جبکہ سعودی عرب نے سی آئی اے سے منسوب دعویٰ کو مسترد کردیا ہے۔

تازہ ترین