• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ، قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا

نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر قاضی احمد کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پیٹرول تھا ،جبکہ 20ہزار لیٹر تیل ضائع ہوگیا۔

پولیس کے مطابق آئل ٹینکر کراچی سے شیخوپورہ جارہا تھا جو تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا۔

پولیس ، فائر برگيڈ اور دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ گئیں ۔

ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر الٹ جانے باعث ایک ٹینک پھٹ گیا ،جس کے باعث 20 ہزار لیٹر پیٹرول ضائع ہوگیا ۔

تازہ ترین