• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،گارمنٹس فیکٹری کی آگ پر 85 فیصد قابو پالیا گیا

کراچی کے علاقے نیو کراچی کے گبول ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پر 85 فیصد قابو پالیا گیا، فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

فائر آفیسر امتیاز احمد کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی،انہوںنے بتایا کہ فیکٹری کی عمارت مخدوش ہے، جس کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات پیش آئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گنجان آباد علاقہ ہونے کی وجہ سےفائر بریگیڈ کو مشکلات پیش آئیں، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے وقت فیکٹری بند تھی، ریسکیو آپریشن کے دوران فیکٹری کا ایک ملازم گرنے سے زخمی ہوا ہے، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فیکٹری میں لاکھوں روپےمالیت کاسامان موجود ہے۔

تازہ ترین