• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں وکلاء اور اہل کاروں میں جھگڑا

لاہور میں موٹر وے پر کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ پر بیریئر نہ ہٹانے پر وکلا اور عملے کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ وکلا کے تشدد کے جواب میں ٹول پلازہ کے اہل کاروں نے بھی وکلا پر تھپڑ اور گھونسے برسا دیے۔

ذرائع کے مطابق ٹول پلازہ کے عملے پر تشدد کرنے والے وکلا میں سعید بُھٹہ اور اشرف بُھٹہ بھی شامل تھے۔

وکلاءکاتحریک انصاف لائرزونگ گوجرانوالہ سے تعلق رکھتے اور گورنر ہاؤس میں صدر عارف علوی سےملاقات کےبعد واپس گوجرانوالہ جارہے تھے ۔

تازہ ترین