مظفرگڑھ میں تیسری تھل جیپ ریلی کا فائنل آج ہو رہا ہے، فائنل میں 44 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔
تیسری تھل جیپ ریلی کےفائنل میں 44 ڈرائیوروں میں صاحبزادہ سلطان، نادرمگسی اور اسد کھوڑو سمیت نامور ڈرائیور حصہ لے رہے ہیں۔
ریس کا 190 کلومیٹر طویل ٹریک مظفر گڑھ اور لیہ کے علاقوں تک پھیلا ہوا ہے، شہریوں کی بڑی تعداد بھی جیپ ریلی کا فائنل دیکھنے کے لیے تھل میں موجود ہے.