مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے ریبان کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت نواز احمد اور یاور وانی کے نام سے ہوئی ہے۔
قابض بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔