ارجنٹائن بحریہ کی ایک سال پہلے لاپتا ہونے والی آبدوز کا ملبہ زیر سمندرسے ہزاروں فٹ کی گہرائی سے مل گیا، آبدوز دھماکے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی تھی۔
’ سین خوآن‘ نامی آبدوز کا ملبہ بحر اوقیانوس میں دو ہزارچھ سو فٹ کی گہرائی سے ملا، آبدوز لاپتا ہونے کے وقت نیوی حکام کا کہنا تھا کہ اسنارکل میں پانی داخل ہونے سے آبدوزکی بیٹری میں شارٹ سرکٹ ہواتھا۔
حادثہ میں عملے کے 44 افرادہلاک ہوگئےتھے۔