• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کا پسندیدہ ’مکی مائوس‘ 90 سال کا ہوگیا


بچوں کا پسندیدہ کارٹون ’مکی مائوس‘ 90 سال کا ہوگیا ، سالگرہ کے دن مکی ماؤس کا نایاب پوسٹر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا۔

مشہورِ زمانہ اور بچوں کے ہر دلعزیز مکی ماؤس کی 18 نومبر کو 90ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔ والٹ ڈزنی کی اس تخلیق کو پہلی بار 1928 میں ا سکرین پر متعارف کرایا گیا تھا۔

مکی ماؤس کی پہلی فلم Steamboat Willie تھی جبکہ 1978 میں مکی ماؤس کو واک آف فیم میں شامل ہونے کا اعزاز بھی ملا۔

اس شرارتی چوہے کو اب تک140 سے زائد فلموں میں پیش کیا جا چکا ہے ۔مکی ماؤس کے تخلیق کار فریڈ مور اور فلائیڈ گورڈ فرسن تھے۔

مکی ماؤس کے لیے والٹ ڈزنی، جمی میکڈونلڈ، وین الوائن ،بریٹ ایوان اور کرس دائمنٹول نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔

مکی ماؤ س آج بھی پہلے دن کی طرح مقبول ہے جبکہ اس کی دوست منی ماؤس کی شہرت بھی کسی سے کم نہیں۔

تازہ ترین