کراچی میں تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن کو تاجروں نے ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کاروبار بند کرکے انہیں معاشی پھانسی دی جارہی ہے۔
ایمپریس مارکیٹ کے جنرل سیکریٹری محمود علی اور چیئرمین لیاقت علی کی جانب سے ایمپریس مارکیٹ کی دکانیں خالی کروانے پر پریس کانفرنس کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس مارکیٹ کو ہم نے خون دے کر آباد کیا ہے، یہ مارکیٹ 5 سال پہلے جل چکی تھی جسے دوبارہ آباد کیااور اب ہمیں یہاں سے نکالا جا رہا ہے۔
ان کا تھا کہ اس ایمپریس مارکیٹ میں پرانے لوگوں کو پھانسی دی جاتی تھی یہ حکومت بھی ہمیں معاشی طور پر پھانسی دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کہتے ہیں کہ ہم کچرا ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں معاشی طور پر پھانسی دی جا رہی ہے۔