• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادام تساؤ کی جانب سے دپیکا کیلئے خاص تحفہ


مومی عجائب گھر مادام تساؤ نے بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی شادی پر ان کے لئے خاص تحفے کا اعلان کیا ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹارز دپیکاپڈوکون اور رنویر سنگھ روایتی رسم و رواج کے مطابق 14 اور 15 نومبر کوشادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مادام تساؤ کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے دیپکا کو ان کی شادی پر مبارکباد دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کے لئے اسٹور پر شادی کا خاص تحفہ ہے۔

ساتھ ہی ٹوئٹر پر مادام تساؤ نے انکشاف کیا ہے کہ اگلے سال دپیکا کامومیمجسمہ میوزیم کی زینت بن جائے گا۔

واضح رہے مادام تساؤ میں کئی سپر اسٹارز کے مومی مجسمے رکھے گئے ہیں جس میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان سمیت کئی معروف شخصیات شامل ہیں۔

دپیکا پڈوکون نے چند ماہ قبل ٹوئٹر پر مادام تساؤ میوزیم انتظامیہ کی جانب سے پیمائش کی تصاویر بھی شیئر کیں تھیں۔



تازہ ترین