آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 13؍جمادی الاوّل 1440ھ 20؍جنوری2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئےدیگر شہروں سے جانے والوں کا کراچی ائر پورٹ پر رش لگ گیا۔

پی آئی اے نے کراچی سے لاہور کےلئے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کیا، کراچی سے لاہور کےلئے 3 خصوصی پروازیں اڑان بھریں گی۔

پی آئی اے اور نجی ائر لائنز کے کرایوں میں اضافے کی شکایات سامنے آرہی ہیں،ٹکٹ 45 ہزار روپے تک کا ہوگیا۔

ذارئع کے مطابق پی آئی اے کو کراچی کی ایک پرواز سے 2کروڑ 55 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے جبکہ تینوں پروازوں سے ہونے والی آمدن کا تخمیہ فی الحال سامنے نہیں آیا۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق کراچی سے خصوصی پرواز 3 بجے لاہور کے لئے روانہ ہوچکی جبکہ باقی2 فلائٹ شام 6 بجے کراچی سے لاہور پہنچیں گی۔

ائر پورٹ ذرائع کے مطابق ائر بلیو کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 402 لینڈ کرگئی، پی آئی اے کی 2 شیڈول پروازیں 528 اور 8304 تکنیکی وجوہات پر منسوخ تھیں،ان کے مسافر بھی خصوصی پرواز سے لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق ائر پورٹ سے رائیونڈ کےلئے خصوصی گاڑیاں مسافروں کو لے کر جنازہ گاہ جائیں گی،پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 304بوئنگ اڑان بھر چکی، طیارے میں 450 مسافر سوار تھے،جس کا یکطرفہ کرایہ 22 ہزار 500 جبکہ ریٹرن کرایہ 45ہزار روپے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کرایوں میں اضافے کی وجہ مولانا عبدالوہاب کی نماز جنازہ میں شرکت کے خواہشمند افراد کا ائرپورٹ پر رش ہے جبکہ پی آئی اے اور نجی ائرلائنز کے طیاروں میں مطلوبہ نشستیں دستیاب نہیں۔

ائرلائنز نے مسافروں کی شکایت پر موقف اختیار کیا کہ ریونیو مینجمنٹ سسٹم کے تحت کرائے میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں