• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ڈولفن فورس نے بینک ڈکیٹی ناکام بنادی

ڈولفن فورس نے لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں بینک لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی ، چار ڈاکوؤں نے نجی بینک کے گارڈ سے مل کر تالے توڑے ، ڈولفن فورس نے گرفتار پانچ ملزمان سے نو کروڑ روپے اور بیس کلو زیورات برآمد کرلیے ۔

ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹائون میں بینک ڈکیٹی کی اطلاع ملنے پر ڈولفن اسکواڈ اور پیرو کی ٹیموں نے بینک کو گھیرے میں لیا،ڈاکوؤں نے بینک میں گھستے ہی تمام کیمروں پر اسپرے کردیا تھا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ڈولفن اسکواڈ اور پیرو کی ٹیموں نے مقابلے کے بعد گارڈ سمیت پانچ ڈاکوؤں کو گرفتار کیا،ڈاکوؤں نے لاکرز توڑ کر 9کروڑ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی نکالی تھی ۔

تازہ ترین