• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تحقیقاتی ادارے طاہر داوڑ قتل کیس کو حل کرلیں گے ‘

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ ہماری ایجنسیوں میں اتنی سکت ہے کہ طاہر داوڑ کے اغواء اور قتل کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچاسکیں، ابھی عالمی سطح پر تحقیقات کے مطالبے کا سوچانہیں ہے ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان شہید ایس پی طاہر داوڑ کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہید ایس پی کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی اورخیبر پختونخوا حکومتیں ناکام نہیں ، اپوزیشن کا کام ہی تنقید کرنا ہوتاہے۔

محمود خان نے کہا کہ ابھی عالمی سطح پر تحقیقات کے مطالبے کا نہیں سوچا،اہل خانہ تحقیقات سے مطمئن نہ ہوئے تو ان کے اطمینان کیلئے اقدامات کریں گے۔

واضح رہےکہ خیبرپختونخوا کے ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے 26 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے جن کی لاش 13 نومبر کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ملی تھی۔

تازہ ترین