• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوکراچی تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر 8 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

نیو کراچی میں تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر آٹھ گھنٹے بعد قابو پالیا گيا ، فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں کے ساتھ پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران فیکٹری کا ایک ملازم گرکر زخمی ہوگیا، گنجان آباد علاقے اور مخدوش عمارت کےباعث فائر فائٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی تولیہ فیکٹری میں صبح پانچ بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، تیسرے درجے کی آگ کو قابو کرنے کے لئےشہر بھر سے فائر ٹینڈرز، اسنار کل طلب کیےگئے تھے۔

تنگ گلیوں، اور بے ہنگم طور پر تعمیر فیکٹریز کے باعث فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آپریشن میں فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں اورپاکستان نیوی کی خدمات بھی حاصل رہیں۔

ڈپٹی فائر افسر امتیاز احمد نا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ آگ سے متاثرہ عمارت کا ملبہ گرنے سے ایک فائر فائٹر زخمی ہوا۔ جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین