• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی آئی اجلاس کل ہوگا،مرد شماری نتائج کی منظوری کا امکان

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کل مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس مردم و خانہ شماری کے نتایج کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ سی سی آی کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلی اور متعلقہ وزراء شریک ہوں گے۔گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا ہے۔مرد و خانہ شماری کے کے دوبارہ سے پانچ فی صد بلاکس کی مردم شمای کو بھی مسترد کیا گیا۔

ان ذرائع کے مطابق موسمی و معاشی وجوہات کی قوم سطح پر لوگوں کی بہت بڑٰ ی تعداد ک جگہ س دوسری جگہ منتقل ہو تی ہے۔ خاص طور پ گند م کٹائی اور کی چنائی کے وقت کراچی سے مزدوں کی بڑی تعاد سندھ اور پنجاب کے دیہاتوں میں ہجرت کرتی ہے۔ اسی طرح شمالی علاقہ جات اور کے پی کے ٹھنڈے علاقوں سے بڑی آبادی پنجاب کے شہروں کا رخ کرتی ہے۔

اس لئے موسم سرما میں آبادی کو درست شمار نہیں کیا جا سکتا۔اگر اس کو اگلے سال تک موخر کیا جاتا ہے تو ایک سال میں آبادی میں قدرت طور پر اضافہ ہوجائے گا۔ اس لئے موجود مردم و خانہ شماری کے نتائج کو منظور کئے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین