• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کسانوں کاچاول کے کھیتوں میں فن مصوری کا مظاہرہ


جاپان میں ماہرفنکاروں نے مصوری کیلئے چاول کے کھیتوں کو کینوس کے طور پر استعما ل کیا۔

جاپان کے قصبے Inakadate میں کسانوں نے ہرے بھر ے کھیت میں مختلف کارٹون کرداروں کے پورٹریٹس تخلیق کیے جبکہ چہرے کے خدوخال کو نمایاں کرنے کیلئے پتھروں کے استعما ل کے ساتھ ساتھ فصل کو مناسب طریقے سے کا ٹا بھی گیا ۔

چاول کے کھیت میں بنے یہ شاہکار اپنی انفرادیت اور انوکھے پن کے باعث ہر ایک کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جاپانی کسانوں کے ان شاہکاروں کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں مقامی افراد اور سیاح یہاں کا رخ کررہے ہیں۔

تازہ ترین