• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے  کورنگی میں گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کے جی ون کا طالب علم معصوم ایلیان اپنے والد عارف کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ کورنگی ساڑھے تین نمبر پر اتوار بازار کے قریب اس کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھرگئی جس سے اس کی نسیں کٹ گئیں۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

بچے کے والد نے کہا ہے کہ حکومت پتنگ کی ڈور پر پابندی لگائے اور اس پر عمل بھی کرائے۔

والد نے بچے کی ہلاکت کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

تازہ ترین