• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ معاہدے کے پورے 585 صفحات نہیں پڑھے، جیرمی کوربن کا اعتراف

لندن( نیوزڈیسک) لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے بریگزٹ کا عمل روک دینے کو کسی ڈیل کے بغیر یورپی یونین چھوڑ دینے سے بہتر قرار دینے سے انکار کردیا، سکائی نیوز سے باتیں کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتاکہ ہم یہ آپشن دے رہے ہیں، انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ہم بریگزٹ پر ریفرنڈم میں کس طرح ووٹ کااستعمال کریں گے، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے اعتراف کیا کہ انھوں نے بریگزٹ معاہدے کے پورے585صفحات نہیں پڑھے ہیں تاہم انھوں نے کہا کہ انھوں نے اس کے بیشتر صفحات اوراس کی سمری پڑھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دوسری مرتبہ ریفرنڈم مستقبل کیلئے ایک آپشن ہوسکتاہےمرر نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ گزشتہ ہفتہ بریگزٹ سے متعلق شیڈووزیر سرکیر سٹارمر کے اس اعلان کے بعد کہ بریگزٹ کو روکاجاسکتاہے ،کنفیوژن پیدا ہوگیاتھا ان کایہ بیان جیرمی کوربن کے اس سے قبل دئے گئے اس بیان سےمتضاد نظر آرہاتھا جس میں انھوں نے کہا کہ ہم اسے نہیں روک سکتے،جیرمی کوربن نے اس بات پر زور دیا کہ انھوں نے اپنے بیان میں ہم کالفظ استعمال کیاہے کہ ہم بریگزٹ کونہیں روک سکتے جس کے معنی یہ ہیں کہ ہمارے پاس اتنے ووٹ نہیں ہیں کہ ہم پارلیمنٹ کے ذریعےاسے روک سکیں،انھوں کہا کہ میں حکومت سے صرف یہ کہنا چاہتاہوں کہ ابھی آپ کے پاس مذاکرات کیلئے بات چیت کاوقت ہےبقیہ دو ہفتے ضائع نہ کریں اوراب واپس جائیں، آپ نے پارلیمنٹ کے قواعد وضوابط ضرور پڑھے ہوں گے لیکن آپ اس پر عمل نہیں کررہے ہیں۔انھوں نے بریگزٹ ڈیل کو یکطرفہ معاہدہ قرار دیا اور کہا کہ اس میں یورپی یونین نے ہی تمام فائدہ حاصل کیاہے۔

تازہ ترین