• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی لندن میں فائرنگ سے تین افراد زخمی، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

لندن (نیوز ڈیسک ) اینفیلڈ، شمالی لندن میں فائرنگ کے بعد تین افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ دو متاثرین کے بارے میں یقین ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ گورڈن روڈ، ایڈمنٹن پر پیش آنے والے واقعہ میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس افسران اور لندن ایمبولنس سروس کے پیرا میڈکس کو گرین وچ کے مرکزی وقت کے مطابق تقریباً 18.00 بجے جائے وقوع پر طلب کیا گیا تھا جہاں چار افراد موجود تھے۔ میٹ پولیس کے مطابق اس کیس کے سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ تمام تینوں زخمیوں کو علاج کیلئے شمالی لندن کے ایک ہدسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین