سلائو (نمائندہ جنگ) اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل کے چیئرمین نعیم عباسی، حاجی عابد حسین، مسعود کیانی، پروفیسر مسعود ہزاروی، چوہدری سفیر علی، امجد این بوبی و دیگر ممبران نے رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف شیخ راشد شفیق کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت، کونسلر رومی ملک، کونسلر راجہ سرفراز، کونسلر منیر، کونسلر ظفیر بھٹی، کونسلر فیاض، کونسلر عنصر، کونسلر عشرت، بینا خان شاہ، کونسلر ماجد حسین، کونسلر آفتاب، کونسلر ضیا احمد، کونسلر مزمل، کونسلر سمیع، میزبان حاجی عابد حسین، بیرسٹر ارمعان عالم، چوہدری آفتاب، چوہدری ساجد علی، عمران رانا، راجہ ظفر اقبال، منصور کیانی، راجہ جمشید کیانی، راجہ سکندر، مسرت اقبال کیانی دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنمائوں نے پاکستان کو درپیش مسائل، مقبوضہ کشمیر کی سنگین ترین صورتحال، پاکستان میں ڈیمز فنڈز، پاکستان پر قرضوں کا بوجھ، غربت، مہنگائی، گڈگورننس پر گفتگو کی۔رہنمائوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں مشکل حالات سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ مہمان خصوصی پاکستان قومی اسمبلی کے نو منتخب رکن شیخ راشد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ کوئی کسی دبائو میں نہیں آئے گا۔ شیخ راشد نے کہا کشمیریوں کو ہر صورت آزادی ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کشمیر کی آزادی کے لئے ہمارے خاندان نے بھی بہت قربانیاں دی ہیں۔ کشمیری عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ شیخ راشد نے کہا پاکستان کی تعمیر و ترقی و خوشحالی میں بیرون ملک اوورسیز پاکستانیوں کے لئے تعاون کریں۔ خصوصاً انہوں نے بیرون ملک اہل وطن سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر میں دل کھول کر فنڈ دیں تاکہ پاکستان میں پانی کے بحران کو ختم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔ پاکستان اربوں روپے کا مقروض ہے۔ ایسے نازک وقت میں بیرون ملک اہل وطن کا تعاون پاکستان کے لئے باعث رحمت ثابت ہوگا۔اوورسیز پاکستان ویلفیئر کونسل کے چیئرمین نعیم عباسی نے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا بیرون ملک اہل وطن نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے بیرون ملک اہل وطن کے مسائل بھی پاکستان کی پارلیمنٹ میں زیر بحث لائے جائیں۔ برطانیہ آمد پر تمام کمیونٹی رہنما آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاک کشمیر گلوبل کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فوج کی ریاستی دہشت کا معاملہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں اٹھائے۔ آخر میں حاجی عابد حسین نے پروگرام میں شرکت پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور الیکشن جیتنے کی خوشی میں شیخ راشد کے لئے کیک کاٹا گیا۔