• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع مسجد فیض القرآن غوثیہ میں جشن میلادالنبیﷺ کا اجتماع آج ہوگا

برمنگھم( پ ر) جامعہ مسجد فیض القرآن غوثیہ سٹیچ فورڈ برمنگھم میں پیر19نومبر کوجشن عید میلادالنبی ؐکا اہتمام کیاجائے گا جو شام 6 بجے سے نماز عشا تک جاری رہے گا۔ اس موقع پرحافظ مہدی سعید نشید، حافظ احمد رضا اور حاجی محمد سلیم نقشبندی تلاوت قرآن شریف کریں گے۔ علامہ حافظ محمد جمیل اس موقع پر اردو اورانگریزی میں کلیدی خطاب کریں گے جبکہ مدرسے کے طلبہ نبی کریمؐ کے اسوہ حسنہ اور نئی نسل کیلئے فرمودات پر روشنی ڈالیں گے اور یہ بتائیں گے کہ برطانیہ جیسے عظیم ملک میں اچھا شہری کس طرح بناجاسکتا ہے۔
تازہ ترین