• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریم ﷺکی ولادت کا جشن تمام خوشیوں سے بڑھ کر ہے، پیر حبیب الرحمٰن

بریڈ فورڈ (محمد رجاسب مغل) الجامعہ صفۃ الاسلام بریڈ فورڈ کے امیر فضلیت الشیخ پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی نے کہا ہے کہ ہمیں تمام خوشیوں سے بڑھ کر آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا جشن منانا چاہیے۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کا مہینہ ہر مسلمان کے لیے مسرت و شادمانی کا عظیم تحفہ لے کر آتا ہے۔ یہ مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا ہے ہر مسلمان کو محافل میلاد میں شرکت کرکے اپنے آقا و مولا صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا والہانہ اظہار کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے بریڈ فورڈ میں عظیم الشان جلوس کے حوالے سے انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ بریڈ فورڈ میں مرکزی جلوس25نومبر بروز اتوار کو جمعیت تبلیغ الاسلام کے اشتراک اور یارکشائر کی تمام سنی مساجد کی معاونت سے نکالا جائے گا، جس میں ہزاروں فرزندان اسلام شرکت کریں گے۔ میلاد مصطفیﷺ کے حوالے سے انعقاد کیے گئے اجلاس میں صاحبزادہ پیر انوار الحق قادری، صاحبزادہ اسرار الحق اویسی، الحاج ظہور احمد، چوہدری محمد ریاض اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں جلوس کے نظم و ضبط اور سیکورٹی کے حوالے سے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے۔
تازہ ترین